Har Ek Haal Mein Shajra Zaroor Bolega
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
ہر ایک حال میں شجرہ ضرور بولے گا
جو خوش نصب ہے تبرہ ضرور بولے گا
کوئی بھی بولے نہ بولے مگر خدا کی قسم
علی کے بارے میں کعبہ ضرور بولے گا
کہیں بھی بات جو آئے گی حق زہرا کی
علی کا چاہنے والا ضرور بولے گا
نفاق چھپ نہیں سکتا کبھی چھپانے سے
ہو لب خاموش تو چہرہ ضرور بولے گا
تو اپنے عیب چھپا لاکھ دشمن سرور
برے عمل کا نتیجہ ضرور بولے گا
غم حسین پہ گر آنچ آئے گی کوئی
یہ آنسوؤں کا قبیلہ ضرور بولے گا
یہ اور بات کے سجدے نہ بول پائیں گے
مگر یہ اشک کا قطرہ ضرور بولے گا
زبان کاٹنے والے تجھے خبر بھی ہے
علی کے عشق کا جذبہ ضرور بولے گا
نہ کھل سکے گی جہاں پر عبادتوں کی زباں
وہاں یقیں ہے عقیدہ ضرور بولے گا
مجھے حسین کے بیمار نے شفا بخشی
یہ ہر صدی کا مسیحا ضرور بولے گا
بہ وقت پرسش اعمال روز حشر وقار
میرے لئے میرا مولا ضرور بولے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.