Anwar e Ahle Bait Ki Tanweer Hai Alam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
انوار اہلبیت کی تنویر ہے علم
دو بازوئے بریدہ کی تعمیر ہے علم
پانی کی بوند بوند پہ تحریر ہے علم
عباس نامدار کی تصویر ہے علم
ہر قلب حق پسند کا عکاس ہو گیا
اب تو علم کا نام ہی عباس ہو گیا
مخزن عطا کا منبع جود و سخا علم
مسکینوں کا غریبوں کا ہے آسرا علم
قیدی کو حر بنائے فنا کو بقا علم
ہر ٹوٹے دل کی آس غموں کی دوا علم
تھاما علم تو دل میں یہ احساس آ گیا
ہاتھوں میں جیسے دامن عباس آ گیا
عباس عزم و ہمت و ضبط وغا کا نام
عباس ابتلائے شہ کربلا کا نام
عباس ہے جہان وفا کے خدا کا نام
عباس مدعائے دل فاطمہ کا نام
طاعت گزار بعد شہ مشرقین ہے
عباس فاطمہ کی نظر میں حسین ہے
ہیں پرچم شعور کی ہر سو کہانیاں
امریکہ اور جزائر یورپ کی کہکشاں
ہر ملک میں پہنچ گیا عباس کا نشاں
ماجد بقول نجم سخن سنج و نکتہ داں
عباس نامدار کا علم لے کے جائیں گے
ہم چاند پر حسین کا غم لے کے جائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.