Karam Kijiye Ya Imam e Zamana
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
نہ یاور ہے کوئی نہ ہے یار کوئی
نہ اب میکدہ ہے نہ مئے خوار کوئی
یہیں ختم ہونے کو ہے یہ فسانہ
کرم کیجئے یا امام زمانہ
فضائے زمانہ بدلنے لگی ہے
خزاں کھلتے غنچے کچلنے لگی ہے
ہے طوفاں کی زد پر میرا آشیانہ
کرم کیجئے یا امام زمانہ
اٹھا دیجئے اب تو غیبت کا پردہ
نظر آئے ہم کو صداقت کا رستہ
یہی التجا ہے میری عاجزانہ
کرم کیجئے یا امام زمانہ
ہمیں جنتوں کا پتہ کون دے گا
ریاضت کا ہم کو صلہ کون دے گا
ہمارا نہیں ہے کہیں بھی ٹھکانہ
کرم کیجئے یا امام زمانہ
تم ہی جانشین علی ہو علی ہو
زمانے میں تم ہی خدا کے ولی ہو
دکھا کر جہاں کو زمانہ پرانا
کرم کیجئے یا امام زمانہ
دعا کر رہے ہیں عزادار رو کر
کرے جلوہ دنیا میں پھر تیغ حیدر
سنے دنیا پھر سے رجز فاتحانہ
کرم کیجئے یا امام زمانہ
دعا کر رہے ہیں وجیہہ اور اختر
سنور جائے مولا ہمارا مقدر
سوئے سامرہ انکا ہو جائے جانا
کرم کیجئے یا امام زمانہ
ستم انتہاؤں کی حد پر ہیں مولا
عزا خانے شعلوں کی زد پر ہیں مولا
ہمیں اپنے دامن میں آ کر چھپانا
کرم کیجئے یا امام زمانہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.