Aman ke meer karwan hain Hasan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
امن کے میر کارواں ہیں حسن
مالک کوثر و جناں ہیں حسن
ان کے لب سے ہے لب کشا قرآں
یعنی قرآن کی زباں ہیں حسن
قد و قامت میں ہو بہو نانا
استقامت میں مثل ماں ہیں حسن
جس میں قرآن امن رہتا ہے
دونوں عالم میں وہ مکاں ہیں حسن
وہ امام حسین کے بھی امام
آسماں سوچ تو کہاں ہیں حسن
گلشن فاطمہ کی پہلی بہار
گل ہے قاسم وہ گلستاں ہیں حسن
خالی نعمت سے کیوں ہو دستر خواں
ابن حیدر ہیں میزبان ہیں حسن
رن میں قاسم کو دیکھ کر یوں لگا
صبح عاشور نوجواں ہیں حسن
پڑھ کے فرمان مصطفی یہ کھلا
سبط اکبر نبی کی جاں ہیں حسن
باپ کا ہے لقب وجہہ اللہ
عکس خلاق دو جہاں ہیں حسن
فکر ریحان ناز کر خود پر
تیرے لفظوں کے قدر داں ہیں حسن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.