Abbas aajao bhai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Nadeem Sarwar
مقتل میں پہنچے جب شہِ والا
لاشِ جواں اور خیموں کو دیکھا
دریا کو دیکھا پھر یہ پُکارا
اب یہ سلامِ آخر ہے میرا
عباس آ جائو بھائی اکیلا ہے
تنہا مسافر کو لاکھوں نے گھیرا ہے
تم نے نہ دیکھی غربت ہماری
زینب تھی لائی میری سواری
رخصت کا میری منظر عجب تھا
سینے سے لگ جائو بھائی اکیلا ہے
عباس آ جائو۔۔۔
جب سے ہو بچھڑے عباس ہم سے
اہلِ حرم ہیںلپٹے علم سے
کیسے جیئے گی بالی سکینہ
کیا ہو گا بتلائو بھائی اکیلا ہے
عباس آ جائو۔۔۔
لشکر کہاں کا جب تم نہیں ہو
اعدائ تو خوش ہیں اب تم نہیں ہو
کتنا اکیلا کتنا ہوں تنہا
سینے میں ہے گھائو بھائی اکیلا ہے
عباس آ جائو۔۔۔
دن بھر اٹھائے کتنے جنازے
اب کون ہے جو دے گا دلاسے
ہوتے اگر تم دیتے دلاسا
آئو چلے آئو بھائی اکیلا ہے
عباس آ جائو۔۔۔
مجھ پر برستے یہ سنگ دیکھو
بے کس کی تنہا کی جنگ دیکھو
دیکھو نہ ٹوٹے نانا سے وعدہ
ہمت بڑھا جائو بھائی اکیلا ہے
عباس آ جائو۔۔۔
جب شمر خنجر کو پھیرتا تھا
قاتل نے شہہ سے خود یہ سنا تھا
پیاسا گلا اُس دم یہ پُکارا
صورت دیکھا جائو بھائی اکیلا ہے
عباس آ جائو۔۔۔
سر شہ کا آیا نوکِ سناں پر
آئی صدا یہ ریحان و سرور
بے سر پڑا ہے بھائی کا لاشہ
اب تو چلے آئو بھائی اکیلا ہے
عباس آ جائو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.