Har Mauj Ko Seene Se Lagata Hai Areeza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
ہر موج کو سینے سے لگاتا ہے عریضہ
بگڑی ہوئی تقدیر بناتا ہے عریضہ
مجبور ہوں میں طاقت پرواز نہیں ہے
جا کر مری فریاد سناتا ہے عریضہ
جو کچھ بھی تمنائیں مرے دل میں نہاں ہیں
اک ایک مری بات بتاتا ہے عریضہ
یوں تو ہے فقط مہدی دوراں کی غلامی
پہچان میری سب سے کراتا ہے عریضہ
جو کچھ بھی میرے دل میں ہے مولا کو خبر ہے
پھر بھی میری ہر بات نبھاتا ہے عریضہ
پیغام رسانی کوئی آسان نہیں ہے
ٹکراتا ہوا موجوں سے جاتا ہے عریضہ
جو شاہوں کے دربار میں عزت نہ ملی تھی
مولا کے قدم چوم کے پاتا ہے عریضہ
تم صرف اسے کاغذی پرزہ نہ سمجھنا
سب مشکلیں پانی میں بہاتا ہے عریضہ
بل کھاتی ہوئی موجوں میں سو جاتا ہے جا کر
سوئی ہوئی تقدیر جگاتا ہے عریضہ
عرضی میں جو لکھا ہے وہ منظور ہوا ہے
اطہر کو یقیں ہو گیا جاتا ہے عریضہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.