Mujh ko bakhsha sharaf apne deedar ka ya Imam Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
مجھ کو بخشا شرف اپنے دیدار کا یا امام رضا یا امام رضا
آپ کے در پہ آیا غلام آپ کا یا امام رضا یا امام رضا
یہ جو مشہد میں ہے روضہء پر ضیا یہ نگر آپ کا گویا عرش علا
اس کا ہر بام و در نور کا سلسلہ یا امام رضا یا امام رضا
آپ کے جد علی آپ بھی ہیں علی کن فکاں کے تو مختار ہیں آپ بھی
آپ کو بھی نصیری نہ کہہ دے خدا یا امام رضا یا امام رضا
زائروں پر کرم دیکھ کر آپ کا دیکھ کر وہ شفا بخش باب شفا
میری آنکھوں سے اشکوں کا دریا بہا یا امام رضا یا امام رضا
جب بھی مشکل پڑی یا بلا آ گئی یا مصائب کے طوفان آنے لگے
آ گیا لب پہ میرے یہ بے ساختہ یا امام رضا یا امام رضا
آپ چاہیں تو زندہ کو مردہ کریں زندگی شیر قالین کو بخش دیں
جو کلام خدا وہ کلام آپ کا یا امام رضا یا امام رضا
ذکر چھڑتا ہے جب بھی خراسان کا یاد آتی ہے مشہد کی جب وہ فضا
کہتا ہے دم بدم قلب ماجد رضا یا امام رضا یا امام رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.