Kampte honton se jab main ne kaha hai Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi, Askari Hasan Zaidi
کانپتے ہونٹوں سے جب میں نے کہا ہے عباس
دستگیری کو علی بن کے چلا ہے عباس
منبر حق کے مصلے پہ علی کے آنسو
جمع کرتے تھے فرشتے تو بنا ہے عباس
کوئی کیا سمجھے گا اس لال کی قدر و قیمت
برسوں ڈھونڈا ہے علی نے تو ملا ہے عباس
فاطمہ کو جو عطا کرنا تھا محسن کا بدل
حق نے خود اپنے خزانے سے دیا ہے عباس
لوریاں دیں کبھی فضہ نے کبھی زینب نے
یعنی آغوش میں زہرا کی پلا ہے عباس
میں نے دریا پہ نظر کی تو یہ محسوس ہوا
جیسے ہر موج کے سینے پہ لکھا ہے عباس
یاں کسی شمر کا جادو نہیں چلنے والا
موسیء وقت کے ہاتھوں میں عصا ہے عباس
اب تو جس ہاتھ میں دیکھو نظر آتا ہے علم
یہ تیرے دست بریدہ کی عطا ہے عباس
دوستو اس کی وفاؤں کا سبق بھی دینا
تم نے بچے کا اگر نام رکھا ہے عباس
آخری دین کے محمد جو نبی تھے شائق
آخری دین کا علمدار ہوا ہے عباس
نہ ہوا اور کسی قوم کو عباس نصیب
فخر ہے ہم کو ہمیں حق سے ملا ہے عباس
اس کے ہی ہاتھوں نے گوندھا ہے خمیر آدم
جس کی آغوش میں پروان چڑھا ہے عباس
نام جس نے تیرا عباس رکھا ہے عباس
ایک اک حرف میں تائید خدا ہے عباس
پہلے میں بعد میں گھبرا گئی مشکل مجھ سے
کانپتے ہونٹوں سے جب میں نے کہا ہے عباس
کون کہتا ہے کہ مشکیزہ علم میں ہے بندھا
تیرے بازو پہ یہ تعویز وفا ہے عباس
فکر انصر کو وجیہہ دیکھ کے محسوس ہوا
سایہ افگن تیرے پرچم کی ہوا ہے عباس
میرے ہاتھوں سے میرے منہ سے مہک جاتی نہیں
میں نے جس دن سے لکھا اور پڑھا ہے عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.