Kaha Karte Hain Hum Har Lahza Har Dum Ya Ali Maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
کہا کرتے ہیں ہم ہر لحظہ ہر دم یا علی مولا
مٹا دیتا ہے ہر غم اسم اعظم یا علی مولا
کہا من کنت مولا جب نبی نے خم کے میداں میں
کہا اصحاب نے بھی بڑھ کے باہم یا علی مولا
قطب ہو غوث ہو کوئی ولی ہو یا قلندر ہو
یہی نعرہ ہے سب کے لب پہ دم دم یا علی مولا
کوئی بھی معرکہ ہو جنگ ہو یا کوئی میداں ہو
رکا کفار کا دم سن کے پیہم یا علی مولا
علم عباس کا جھکنے نہیں دیتے جلوسوں میں
اٹھاتے ہیں علم ہم کہہ کے ہر دم یا علی مولا
ہمارا دیں عقیدہ اور نظریہ فکر اور مذہب
ہماری تیغ نیزہ اور پرچم یا علی مولا
علی کو باب شہر علم کہہ کر مرسل حق نے
بنایا علم و حکمت کو مجسم یا علی مولا
شرافت نے شرف شاہ نجف کے شہر سے پایا
کرم حیدر کے دم سے ہے مکرم یا علی مولا
ہے لوح و کرسی و عرش و جناں میں اور سدرہ میں
زمیں میں اتر دکھن پورب پچھم یا علی مولا
میں مال و دولت دنیا کو لے کر کیا کروں ماجد
میرا پیسہ میرا دینار و درہم یا علی مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.