Mera Kaaba Najaf Ka Nagar Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajih Hasan Zaidi
میرا کعبہ نجف کا نگر ہے اور نجف ہی ہے میرا مدینہ
کربلا بادباں پر لکھا ہے کیسے ڈوبے گا میرا سفینہ
گر کہیں دیکھ لے حسن اکبر چاند پردے میں چہرہ چھپا لے
حسن یوسف ندا دے گا بڑھ کر حسن ایسا تو دیکھا کبھی نہ
مجھ سے بڑھ کر تونگر نہیں ہے مجھ سے بڑھ کر قلندر نہیں ہے
مفلسی آ نہیں سکتی مجھ تک پنجتن کا ہے گھر میں خزینہ
کر لیا حج تو کعبے میں جا کر تم نے دیکھیں مدینے کی گلیاں
کربلا جاؤ گے تم نہ جب تک مل نہیں سکتا جنت کا زینہ
آئے میری لحد میں فرشتے دیکھ کر داغ ماتم یہ بولے
اب سوال اور جواب اس سے کیا ہو کیسا پر نور ہے اس کا سینہ
اے حسن کارگاہ جہاں میں جی کے مرنا تو آتا ہے سب کو
کربلا کہہ رہی ہے یہ اب بھی کارنامہ تو ہے مر کے جینا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.