Dar e Qabool o Faroo o Usool Hain Zahra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajhi Hasan Zaidi
در قبول و فروع و اصول ہیں زہرا
کہ وجہ خلقت نور رسول ہیں زہرا
ہے عرش جس سے معطر وہ پھول ہیں زہرا
یہ انما کا ہے نعرہ بتول ہیں زہرا
اسی کا خلق میں روشن مقام ہو جائے
جو ان کی گود میں آئے امام ہو جائے
انہی کے در کی کنیزی کا ہیں شرف فضہ
جسے بتول کی خدمت میں یہ مقام ملا
کہ ان کو کہتے تھے ماں سبط سید والا
زبان فضہ نے بھی ایسا کچھ اثر پایا
اگر یہ چاہے تو دنیا کھلونا بن جائے
جو لب ہلائے تو دیوار سونا بن جائے
انہی کے کفو کو دنیا میں کہتے ہیں حیدر
خطاب جس کا ہے مشہور فاتح خیبر
اسی کی تیغ کے کشتہ ہیں مرحب و عنتر
علی ہے نام لقب ان کا ضیغم داور
پڑا جو رن سر اہل ستم بھی توڑے ہیں
نبی کے دوش پہ چڑھ کر صنم بھی توڑے ہیں
ظہور رحمت حق ہے ظہور زہرا کا
فروغ نور محمد ہے نور زہرا کا
علی کا نور ہے وجہ سرور زہرا کا
نجف کو اس لیے کہتے ہیں طور زہرا کا
انہی کے شیر کے تطہیر یوں گواہ بنی
کہ خاک تربت شبیر سجدہ گاہ بنی
بتول عرش خدا کا عظیم زیور ہے
جبین وحدت حق کا حسین جھومر ہے
وضو سے ان کے جو بچتا ہے آب جوہر ہے
اسی کا نام تو جنت میں حوض کوثر ہے
یہ کہکشاں جو منور دکھائی دیتی ہے
در بتول کی نوکر دکھائی دیتی ہے
انہی کے بیٹے ہیں حسنین سید جنت
کہ جن کی سارے زمانے پہ فرض ہے الفت
قصیدہ پڑھتی ہے قرآں کی ایک ایک آیت
انہی کا وارث محکم ہے آخری حجت
جو رخ سے وارث زہرا نقاب اٹھائیں گے
فدک کے غاصبوں کے ہاتھ کاٹ جائیں گے
قسم خدا کی کنیز الہ ہیں زہرا
جو دیں پناہ ہے اس کی پناہ ہیں زہرا
مباہلے کی اے ماجد یہی تو آیت ہے
نشور روز ازل کی گواہ ہیں زہرا
مباہلے میں صداقت کی راہ ہیں زہرا
کہ فاطمہ کے عدو پر خدا کی لعنت ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.