Ishq Sarkar Mein Dil Machalne Laga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Raza Abbas Zaidi
عشق سرکار میں دل مچلنے لگا جاری ہونٹوں پہ نعت نبی ہو گئی
دھڑکنیں مسکرا کر یہ کہنے لگیں آج سے زندگی، زندگی ہو گئی
میں نے جنت تو دیکھی نہیں یا نبی ہاں مگر جانتا ہوں فقط میں یہی
آپ جس جا سے گزرے ہیں شاہ امم رشک جنت وہ ہر اک گلی ہو گئی
شوق دیدار احمد میں جو ہیں گرے میری آنکھوں سے آنسو وہ موتی بنے
آپ کے فیض سے آنسوؤں کی جزا میری اوقات سے بھی بڑی ہو گئی
مجھ کو میدان محشر کا کیوں خوف ہو دل ولائے محمد سے سرشار ہے
حشر میں بخشوا دے گی بس یہ ولا میرے اعمال میں گر کمی ہو گئی
گر وہ دنیا میں یا قبر و برزخ میں ہو ہر جگہ لعنتی ہے وہ برباد ہے
بے رخی جس نے برتی پیمبر سے یا جس سے سرکار کو بے رخی ہو گئی
گونجتا ہے بافیض رسول خدا بزم رضواں میں تیرا ترنم رضا
ہاں یہی فیض جس دم اسد پر ہوا معتبر اس کی یہ شاعری ہو گئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.