Aye Masooma e Qum Aye Hamsheer e Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Mir Hasan Mir
اے معصومہ قم اے ہمشیر رضا
آپ معصومہ قم اور وہ جناب زینب
دونوں بہنیں ہوئیں معروف ولایت کے سبب
وہ ہیں ہمشیر حسین آپ ہمشیر رضا
راز کی بات یہ اک مجھ کو سمجھ آئی ہے
اصل میں آپ کی مشہد میں شہنشاہی ہے
قم سے ملتی ہے جبھی سب کو مشہد کی رضا
اپنی مانند تمہیں واحد و یکتا رکھا
تم کو اللہ نے اس واسطے تنہا رکھا
دونوں عالم میں نہ تھا کوئی بھی کفو تیرا
فقہ و عرفان و جفر پر ہے حکومت تیری
علم کے شہر کے شہری ہیں رعیت تیری
علم کا شہر تیرا اس کا دروازہ تیرا
واسطہ سید مظلوم کا تم کو بی بی
واسطہ اصغر معصوم کا تم کو بی بی
لاولد ہے جو انہیں کر دو اولاد عطا
سن بھی اٹھارہ برس مثل جناب زہرا
تیری تربت کا شرف تربت زہرا جیسا
فاطمی نام تیرا زینبی کام تیرا
آپ کے شہر سے تصدیق غلامی لے کر
میر جب پلٹا ہے چوکھٹ پہ سلامی دے کر
اس کے قدموں کی طرف آسماں جھکنے لگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.