Mustafa Ki Jo Yeh Nokari Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Farhan Ali Waris
حاصل ہے شرف محمد کے غلاموں کو انوکھا
شہنشاہی سے بھی قیمتی ہے
کرتے ہیں غلام ان کے فقیری میں بھی شاہی
تخت سے بھی بڑی تاج سے بھی حسیں ذاکری ہے
مصطفی کی جو یہ نوکری ہے
شہنشاہ ہیں یہ سب انبیاء کے
سب نبی ان کے در کے گداگر
وہ ہوں سلمان، بوذر یا قنبر
سب کے سب ان کے در کے ہیں نوکر
سب فرشتوں کا سردار ہے جو
اس کو بھی نوکری یہ ملی ہے
اپنے نوکر کا میرے نبی نے
مرتبہ اس طرح ہے بڑھایا
دنیا بھر میں جہاں بھی گیا میں
مجھ کو دنیا نے سر پہ بٹھایا
جھک کے ملتی ہے مجھ سے یہ دنیا
نوکری کی یہ اجرت ملی ہے
قبر میں جب فرشتوں نے دیکھا
میں ہوں مصروف ذکر نبی میں
بھول بیٹھے سوالات سارے
جھوم اٹھے وہ عشق نبی میں
سننے آئے ہیں خود پنجتن بھی
قبر میں خوب محفل سجی ہے
مدح خوان محمد جو پہنچا
اہل جنت نے آنکھیں بچھا دیں
پھول برسائے سب انبیاء نے
شمع توحید ہر سو جلا دی
ہنس کے کہتے تھے یہ حور و غلماں
تجھ کو اللہ نے عزت یہ دی ہے
جو ہے گستاخ میرے نبی کا
اس سے نفرت ہے فرحان مجھ کو
وہ جہنم کا ایندھن بنے گا
یہ بتاتا ہے قرآن مجھ کو
دشمن مصطفی میرا دشمن
ان کے عاشق سے بس دوستی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.