Baba Mere Asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Sabahat Zaidi
بابا میرے اصغر کو پانی تو پلا لاؤ
دریا کی فضاء بابا اصغر کو دکھا لاؤ
مقتل میں ہی رکے ہیں قاسم بھی بھائی اکبر
چاہتی ہوں ان کو دیکھے میداں میں میرا اصغر
اک بار ان سے بابا اصغر کو ملا لاؤ
عباس چچا میرا آیا نہیں پلٹ کے
پیاسا ہی میرا اصغر لیٹا ہے یوں سمٹ کے
دریا سے میرے بابا غازی کو بلا لاؤ
جھولے سے گرے اصغر فضہ نے جب صدا دی
بولے حسین رو کر یہ ہے گھڑی قضاء کی
لے جاتے ہیں اصغر کو جلدی سے اٹھا لاؤ
کرتے ہیں جنگ بابا بچے بھی اب جواں بھی
اصغر میرا جری ہے دیکھے گا یہ میداں بھی
حملے وہ جنگ والے، اس کو بھی سکھا لاؤ
آتے ہوئے جو شاہ کو دیکھا تو مسکرائی
بولی سکینہ دیکھو آتا ہے میرا بھائی
اماں سے کہا جلدی جھولے کو سجا لاؤ
زخمی گلوئے اصغر دیکھا تو شاہ بولے
ہے منتظر سکینہ لے جاؤں بھلا کیسے
بانو نے کہا مولا وہ زخم چھپا لاؤ
یہ رو رو کے بولی معصوم بچی
مقتل کی جگہ بابا بالکل نہیں ہے اچھی
پیاروں کو میرے بابا مقتل سے بلا لاؤ
لائے جو شاہ لاشہ اصغر کا خیمہ گاہ میں اوصاف
کہنے لگی سکینہ آنسو بھرے نگاہ میں
یہ تو نہیں کہا تھا اصغر کو سلا لاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.