Naam Jis Bibi Ka Baba Ne Masooma Rakha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Faheem Ali
ڈر سے سہمے ہوئے کانوں کو چھپا لیتی تھی
جب معصومہ کو مسلمان نظر آتے تھے
نام جس بی بی کا بابا نے معصومہ رکھا
بے کفن اس کا ہے زندان میں لاشہ رکھا
آہ دونوں کے لبوں سے اٹھی زخموں کے سبب
باپ کے چہرے پہ جب بیٹی نے چہرہ رکھا
باپ کے سینے سے اتری تو کسی نے نہ کہا
پہلا خاروں پہ قدم کیسے ہے دکھیا رکھا
جائے تو کس کے لیے جائے معصومہ واپس
ماں سے کہتی تھی مدینے میں ہے اب کیا رکھا
شکر کی سانس معصومہ کے لبوں سے نکلی
قبر میں جس گھڑی عابد نے جنازہ رکھا
نیل رخساروں پہ ہر روز طمانچوں سے بنے
پہلے زخموں کو نئے زخموں نے تازہ رکھا
خون میں تر وہیں رکھے گئے بیٹی کے گہر
خون میں ڈوبا ہوا سر جہاں شہ کا رکھا
خاک مقتل کی معصومہ نے یوں سر پر رکھی
جیسے دادی نے محمد کا عمامہ رکھا
رنگ ہے یہ بھی معصومہ کی عزا کا اکبر
ہر عزا خانے میں مشکیزہ ملے گا رکھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.