Aye Zair e Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Syed Ali Mehdi
روداد میرے دل کی سنو زائر حسین
مجھ کو بھی ساتھ لے کے چلو زائر حسین
تم کرنا میری سمت سے اک سجدہء وفا
کہہ دینا اذن حاضری اب تو کرو عطاء
غازی سے جا کے تم جو ملو زائر حسین
مولا سے کہنا اب تو بلا لیجئے ہمیں
کتنے ہو خوش نصیب بلا وہ ملا تمہیں
جنت کی سمت آگے بڑھو زائر حسین
میں روضہء حسین پہ کچھ اس طرح رہوں
زوار جو بھی آئے قدم اس کے چوم لوں
چوکھٹ پہ میرا نام لکھو زائر حسین
تشنہ لبوں کی پیاس پہ رونا تم وہاں
لے جاؤ میرے آنسو بہا دینا تم وہاں
پانی فرات کا جو پیو زائر حسین
اک روز ساتھ مجھ کو وہاں لے کے جانا ہے
الوداع نہ کہنا دوبارہ بھی آنا ہے
قبر حسین سے جب اٹھو زائر حسین
عاشور کو جب حلقہء ماتم وہاں لگے
اک ضرب سر پہ مارنا تم میری سمت سے
پرسہ جب ان کو خون کا دو زائر حسین
کہنا حبیب سے کرو صدقہ مجھے عطاء
کرنا ہے نقش نوحہ علی کو حسین کا
تم التجاء یہ ان سے کرو زائر حسین
زینب کے راستے پہ چلے جا رہے ہو تم
ہو یاحسین ہونٹوں پہ آنسو بہاؤ تم
مشی کا طے سفر یوں کرو زائر حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.