Syed Sajjad Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Meesam Kashmiri
شام میں وہ زخم کھائے سید سجاد نے
خون کے آنسو بہائے سید سجاد نے
جو سر بازار نامحرم نگاہوں سے چلے
قلب پر وہ تیر کھائے سید سجاد نے
جب کبھی پوچھا کسی نے خون رونے کا سبب
شام کے نوحے سنائے سید سجاد نے
مقتل کرب و بلا کے سب غموں سے ہیں گراں
جو الم تنہا اٹھائے سید سجاد نے
تازیانے اور درے، بیڑیاں طوق ستم
غم سہے کیا کیا نہ ہائے سید سجاد نے
بن گیا ان کا مصلا شاہ کا فرش عزا
نوحے سجدوں میں سنائے سید سجاد نے
خوں کے آنسو اور نکلے در سکینہ کے اگر
اپنی آنکھوں سے لگائے سید سجاد نے
کربلا کی یاد میں ہر دم غم شہ کے چراغ
خوں کے اشکوں سے جلائے سید سجاد نے
حشر میں کہرام برپا ہو گیا میثم، ارم
داغ غیرت جب دکھائے سید سجاد نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.