Aao behen sawaar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Mesum Abbas
جب آخری رخصت کو حسین آے حرم سے
سب بی بیاں لپٹی شہ والا کے قدم سے
حضرت نے کہا خط محبت کرو ہم سے
جینے کے نہیں ہم علی اکبر کے ہے غم سے
اک بار پھر گلے سے لگاؤ حسین کو
آؤ بہن سوار کراؤ حسین کو
لو آگیا وہ وقت کہ جاتا ہے بیوطن
کرتہ دیا تھا جو تمہیں اماں نے اے بہن
اسکو کفن سمجھ کے پہناؤ حسین کو
آؤ بہن سوار کراؤ۔۔۔
اے بی بی میرے نانا کا عمامہ لایےء
ہم کو عباے شفاے محشر پہناے
مقتل کو جا رہا ہے سجاؤ حسین کو
آؤ بہن سوار کراؤ۔۔۔
ہم آپ کو سمجھتے ہیں زہرا کی یادگار
بہنا ہمیں چھلنی ہے بابا کی ذوالفقار
ہمت پھر ایک بار دلاؤ حسین کو
آؤ بہن سوار کراؤ۔۔۔
اک دن میں میرے مونس و یاور جدا ہوے
عباس نہ رہے علی اکبر جدا ہوے
اب جی کے کیا کرے گا بتاؤ حسین کو
آؤ بہن سوار کراؤ۔۔۔
دل میرا ڈوبا جاتا ہے بیٹی کو دیکھ کر
ہم سر کٹانے جاتے ہیں اسکو نہیں خبر
اس سے نہ بار بار ملاؤ حسین کو
آؤ بہن سوار کراؤ۔۔۔
دریا کی سمت دیکھ کر کس کو بلاتی ہوں
کیوں بہنا اس غریب کے دل کو دکھاتی ہوں
بھای کے غم میں اب نہ رلاؤ حسین کو
آؤ بہن سوار کراؤ۔۔۔
میثم قیام شہ میں محشر بپا ہوا
شہ نے رضا جو زینب دلگیر سے کہا
پھر کیا خبر کہ دیکھ نہ پاؤ حسین کو
آؤ بہن سوار کراؤ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.