Giraftaar ke baazu
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
باندھے جو ستمگر نے گرفتار کے بازو
یاد آئے سکینہ کو علمدار کے بازو
بھیا ترے جھولے کو جھلائیں گے فرشتے
جھولے سے حمائل ہیں مرے پیار کے بازو
بابا کی کمر تھے وہ پھپھی جاں کی ردا تھے
بازو نہ تھے لوگو مرے غمخوار کے بازو
سر طشت سے بابا کا چلا آئے گا خود ہی
پھیلے نظر آئیں گے جو حق دار کے بازو
سینے سے لپٹ جائے سکینہ ترے بابا
سپنے میں بھی کھل جائیں جو دیدار کے بازو
سجاد کے سینے ہی پہ سو جائے سکینہ
کھلوا دیں چچا جان جو بیمار کے بازو
طوفان بلاخیز میں تھامے ہوئے مجھ کو
ہیں کرب و بلا بس ترے کردار کے بازو
سجاد کو زنداں سے کوئی کام ہے ورنہ
در خود میں بنالیں ابھی دیوار کے بازو
ممکن نہیں محشر میں کہ بی بی ترے ہوتے
بندھوائے کوئی شہ کے عزادار کے بازو
گر ماتم سرور میں نہ کام آئیں تو واللہ
کٹ جائیں کلیم آج یہ بیکار کے بازو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.