Paigham e Madar e Asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi
مقتل کی ہوا یہ اصغر کو ماں کا پیغام سنائے
بہتا ہے تو خوں بہہ جائے تیرا بابا پر آنچ نہ آئے
جس مادر نے تیرے چہرے پر کبھی گرد نہ پڑنے دی تھی
اب خون میں تر تیرے چہرے کو وہ دیکھ کے مر نہ جائے
جینے کا سہارا مادر کا تیرا جھولا جل گیا بیٹا
ماں رہ گئی جلتے خیمے میں دل سے وہ راکھ لگائے
جانا تھا اگر بیٹا اصغر تم یہ تو بتاتے جاتے
وہ مادر کیسے جیتی ہے جس کا بچہ مر جائے
جس کے لیے کرتہ بھیجا تھا وہ بھیا مر گیا بن میں
پیغام حسین یہ صغری تک کس طرح سے پہنچائے
شبیر چھپا لو دامن میں اصغر کا پھول سا چہرہ
مقتل کی ہوا ہے گرم بہت کہیں پھول یہ نہ مرجھائے
برداشت نہ ہوتا مجمعے میں بن چادر ماں کا آنا
بند آنکھیں کر کے شام تلک اصغر نیزے پر آئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.