Yeh fauj e Hussaini ke alamdar ka gham hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
یہ فوج حسینی کے علمدار کا غم ہے
جتنا بھی کریں ماتم لگتا ہے کہ کم ہے
غازی کی شہادت پہ کہرام نہ کچھ پوچھو
جو دل ہے تڑپتا ہے جو آنکھ ہے پرنم ہے
آقا کی زیارت کو تڑپتا ہے دم آخر
سینے میں دلاور کے باقی جو کوئی دم ہے
شہ آئے ہیں دریا سے کس حال میں اے زینب
بے آب ہے مشکیزہ تر خون میں پرچم ہے
سرور کا دم رخصت عباس یہ نوحہ ہے
ناصر ہے کوئی میرا نا اب کوئی ہمدم ہے
زینب ترے پردے کا اب کون محافظ ہے
کرتے ہیں حرم گریہ عباس کا ماتم ہے
آئے نہ چچا جاں بھی بابا بھی نہیں آئے
نالہ کوئی زنداں میں یہ آج بھی پیہم ہے
اس غم میں کلیم آ کر دنیا کبھی دیکھے تو
ہر غم کا مداوا ہے ہر زخم کا مرہم ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.