Gham Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Adil
غم حسین منانا بہت ضروری ہے
عزا کا فرش بچھانا بہت ضروری ہے
حسین وہ ہے جو زہرا کے دل کی دھڑکن ہے
اسی کے نام پہ قربان اپنا تن من ہے
یہ منکروں کو بتانا بہت ضروری ہے
عزا کا فرش بچھاؤ حسینیت کے لیے
مگر یہ یاد رہے کہ قبولیت کے لیے
جناب زہرا کا آنا بہت ضروری ہے
حسینیت کا سفر تو ازل سے جاری ہے
یہی وہ ذکر ہے کہ جو بقا ہماری ہے
یہ ذکر دل سے لگانا بہت ضروری ہے
حسین ساتھ چلے تھے بہن کے شام تلک
اک آہ و زاری تھی کونین میں زمین تا فلک
وہ آہ سب کو سنانا بہت ضروری ہے
علی کی بیٹی کا رتبہ ہے کیا کسے ہے خبر
حسین نیزے پہ قرآں سنا رہے ہیں مگر
بہن کے ساتھ بھی جانا بہت ضروری ہے
جوان بیٹے کے لاشے پہ شہ نے دی یہ صدا
زمانہ یہ نہ کہے کہ حسین ہار گیا
تمہارا لاشہ اٹھانا بہت ضروری ہے
سکینہ بی بی کے دل کی یہی تو حسرت ہے
نشان صبر و وفا اور دلیل عظمت ہے
علم جبھی تو اٹھانا بہت ضروری ہے
یہ کہہ دو اختر و عادل زمانے والوں سے
غم حسین میں رونے رلانے والوں سے
لہو بھی اپنا بہانا بہت ضروری ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.