Zakhm Chhupati Hai Fatima
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Hamza Rizvi
حیدر سے اپنے زخم چھپاتی ہے فاطمہ
چھپ چھپ کے گھر میں آنسو بہاتی ہے فاطمہ
ظالم کا تازیانہ برستا ہے ہاتھ پر
رسی سے جب علی کو چھڑاتی ہے فاطمہ
ہاتھوں کو اپنے چہرے پہ رکھتی ہے بار بار
بچوں کے جب بھی سامنے جاتی ہے فاطمہ
آئی ہے جب سے دیکھ کے دربار کا سماں
سینے سے بیٹیوں کو لگاتی ہے فاطمہ
ہنستے رہے نہ آیا مدد کے لیے کوئی
ٹکڑے سند کے تنہا اٹھاتی ہے فاطمہ
محسن شہید ہوگئے دروازہ جب گرا
فضہ کو اپنا حال سناتی ہے فاطمہ
ٹوٹی ہیں جب سے پسلیاں یہ حال ہوگیا
پہلو سے اب نہ ہاتھ ہٹاتی ہے فاطمہ
ذیشان اور حمزہ بقیعہ کی ہے صدا
مہدی کہاں ہو آؤ بلاتی ہے فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.