Yun tan se juda ho ke juda baat kare gi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Syed Mudassar Mehdi
یوں تن سے جدا ہو کے جدا بات کرے گی
شبیر کی نیزے پہ انا بات کرے گی
تنہا نہیں کر پائے گا نو لاکھ کا لشکر
شبیر کے زخموں سے ہوا بات کرے گی
بیوہ ہے مجاہد کی اسے قیدی نہ سمجھو
جکڑے ہوئے ہاتھوں کی حنا بات کرے گی
خالق وہ ہمارا کیوں ہمیں چھوڑ گیا ہے
عباس کی مادر سے وفا بات کرے گی
شبیر نے سننی ہے تیری لاش پہ اکبر
صغری کی دعا سے جو قضاء بات کرے گی
بازار میں بدلے گا جو زینب کا ارادہ
نیزہ نہیں بولے گا ردا بات کرے گی
قائم کے لیے چین کا باعث ہے یہ صادق
ظالم کو جو ملنی ہے سزا بات کرے گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.