Farwa Tumhara Laal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Mesum Kashmiri
ٹکڑوں میں بٹ کے آئے گا فروا تمہارا لال
اتنے ستم اٹھائے گا فروا تمہارا لال
اس کو گلے لگا لو کہ آئے گا پھر کہاں
جب گھر سے رن کو جائے گا فروا تمہارا لال
گزرے گی ہائے اس پہ جو میدان ظلم میں
تم کو کہاں بتائے گا فروا تمہارا لال
ہر سمت تشنگی ہے سر کربلا یہاں
پانی کہاں سے پائے گا فروا تمہارا لال
تم اس کی اپنے ہاتھوں سے مہندی سجاؤ گی
اور خون میں نہائے گا فروا تمہارا لال
اسلام مانگتا ہے تو کربل کے دشت میں
اپنا لہو بہائے گا فروا تمہارا لال
شبیر روتے جائیں گے مقتل میں جب انہیں
بہر مدد بلائے گا فروا تمہارا لال
بچھڑے گا آج تم سے تو محشر میں اب کہیں
چہرہ تمہیں دکھائے گا فروا تمہارا لال
اظہار کو یقیں ہے کہ صدقے سے شاہ کے
اس کا حشم بڑھائے گا فروا تمہارا لال
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.