Aao abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Shahid Baltistani
یا کاشف الکربی یا اخی یا عباس
یا عباس شاہ یا عباس
زیر خنجر کہا مظلوم نے آؤ عباس
شمر سر کاٹنے والا ہے بچاؤ عباس
کرب شبیر کے چہرے سے ہٹانے والے
اے مجھے رنج و مصیبت سے چھڑانے والے
آج پھر فرض وہی اپنا نبھاؤ عباس
...زیر خنجر کہا
سامنے بچوں کے ایسا بھی کبھی ہوتا ہے
ایسی گستاخی یہ کرتا ہے کہ دل روتا ہے
شمر سے آکے میری ذلفیں چھڑاؤ عباس
...زیر خنجر کہا
کبھی خنجر یہ دکھاتا ہے کبھی ہنستا ہے
رکھکے قرآن پہ زانو یہ لعیں بیٹھا ہے
کون ہوں میں یہ اسے یاد دلاؤ عباس
...زیر خنجر کہا
اسکو کرتا ہوں اشارے نہیں جاتی بچی
منتیں کرتی ہے قاتل کو ہماری بیٹی
میرے پہلو سے سکینہ کو اٹھاؤ عباس
...زیر خنجر کہا
دو صدا آے نہ مقتل میں میری ماں جایء
مجھ سے اس پیاس میں بولا نہیں جاتا بھائی
میری آواز میں آواز ملاؤ عباس
...زیر خنجر کہا
جیتے جی اہل حرم جاں سے گزر جاینگے
زبح ہوتے ہوئے دیکھیں گے تومر جاینگے
اٹھکے پردہ در خیمہ کا گراؤ عباس
...زیر خنجر کہا
سر قلم ہو میرا مجھکو ہے گوارا بھیا
انکو زخم آےء یہ برداشت نہ ہوگا بھیا
ہاتھ گردن سے میری ماں کے ہٹاؤ عباس
...زیر خنجر کہا
بے ردا دشت میں ہو جائے نہ میری ہمشیر
آخری بات ہے پھر کچھ نہ کہے گا شبیر
لےکے زینب کو مدینے چلے جاؤ عباس
...زیر خنجر کہا
لاشہ اک نہر پہ اٹھتا تھا کبھی گرتا تھا
ابنِ زہرا جو تکلم یہ صدا دیتا تھا
آخری وقت ہے یاسین سناؤ عباس
...زیر خنجر کہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.