Lasha-e-Shabbir ko dekha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
بے گور و کفن لاشہء شبیر کو دیکھا
زینب نے اجڑتی ہوئی تقدیر کو دیکھا
ٹکڑے نظر آنے لگے بھائی کے بدن کے
اک بھائی نے جب بھائی کی تحریر کو دیکھا
اکبر کے کلیجے میں لگی ظلم کی برچھی
تر خون میں سرکار کی تصویر کو دیکھا
روئے کبھی غازی کے کٹے ہاتھ کو سرور
حسرت سے کبھی بازوئے ہمشیر کو دیکھا
زینب نے تڑپ کر کہا ہائے میرا بھائی
جب حلق پہ چلتی ہوئی شمشیر کو دیکھا
یثرب کبھی کوفہ تو کبھی کرب و بلا میں
لٹتے ہوئے سادات کی جاگیر کو دیکھا
چادر کو بہت آیہء تطہیر بھی روئی
جب بال کھلے زینب دلگیر کو دیکھا
روئی یدک الخیر کی آیت بھی تڑپ کر
جب قید میں خود مرکز توقیر کو دیکھا
خوں رویا ہلال اور وجیہہ عرش بریں بھی
بازار میں جب ملکہء تطہیر کو دیکھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.