Zikr e Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajjad Ashraf Taqvi
ذکر کربلا جانماز پر
آئے گا مزا جانماز پر
کیسی آیتیں کیسی بندگی
کیا جبین پر آتی روشنی
خاک کربلا جب تلک نہ تھی
دل نہیں لگا جانماز پر
کیا تیری نظر کیا تیرا شعور
مت تلاش کر بندگی میں نور
اہلبیت سے تو اگر ہے دور
کیا ہے فائدہ جانماز پر
مجلس عزا تھی زمین پر
بھیگی بھیگی سی تھی ہر اک نظر
جبرئیل کو خوب تھی خبر
کون کون تھا جانماز پر
بچ گئی دیں کی آبرو
جان مصطفی گر نہ ہوتا تو
رکھتا اپنا سر کون قبلہ رو
سوچتا رہا جانماز پر
کیوں بدل گیا آج یہ اصول
کیسے کر لیا آپ نے قبول
کون آگیا پشت پر رسول
سجدہ رک گیا جانماز پر
مسکرا اٹھا دیکھو آسمان
کربلا ہے یہ کون خوش بیان
کس نے دی ہے یہ صبح کی اذان
حر بھی آگیا جانماز پر
غم رہے صدا شہ کا زندہ باد
کیسے چھوڑ دوں کربلا کی یاد
فرش غم پہ جب آگئی مراد
کیوں میں مانگتا جانماز پر
اردگرد سب گھومنے لگے
سجدہ شاہ کا چومنے لگے
دیکھ کربلا جھومنے لگے
سارے انبیاء جانماز پر
کیا حسین ہے تیرا انتخاب
اختر آگیا فکر پر شباب
شعر کہہ دیئے تو نے لاجواب
ہوگئی عطا جانماز پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.