Karbala Jate Hue Main Ne Yeh Dua Ki Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sakina Hemani
کربلا جاتے ہوئے میں نے یہ دعا کی ہے
پوری حسرت ہو میرے دل میں جو عزا کی ہے
کربلا کا یہ سفر حشر تلک ختم نہ ہو
ہر قدم بڑھتی رہے دل سے تڑپ کم نہ ہو
شاہ کے غم کے سوا آنکھ میری نم نہ ہو
کربلا جاتے ہوئے میں نے یہ دعا کی ہے
نوحہ پڑھتے ہیں جو غیبت میں سنائیں مجھ کو
کیسے شبیر کو رونا ہے بتائیں مجھ کو
یوں مقام اپنے پہ خود مہدی لے جائیں مجھ کو
کربلا جاتے ہوئے میں نے یہ دعا کی ہے
دل میرا شہ دی قتل گاہ دے نال لپٹ جاوے
جا کے اکبر دی قتل گاہ چہ جگر پھٹ جاوے
گلا اصغر دی قتل گاہ چہ میرا کٹ جاوے
کربلا جاندیاں میں ایہو ای دعا کیتی
کربلا پہنچ کے اک میں نے یہ منظر دیکھا
ہر کوئی در پہ ہے شبیر کے سجدہ کرتا
سب کے سجدوں کا محافظ رہے شہ کا سجدہ
کربلا رہتے ہوئے میں نے یہ دعا کی ہے
قتل گاہ شہ کی کبھی دیکھی کبھی خیمہ گاہ
پیٹا بے ساختہ سر آگئی یاد ایک ردا
العجل منتقم خون شہ کرب و بلا
کربلا رہتے ہوئے میں نے یہ دعا کی ہے
کف عباس پہ میں گھٹنوں کے بل جو گیا
دریا اک اشکوں کا آنکھوں سے میری بہنے لگا
کوئی مظلوم نہ ہو قتل کہیں یوں پیاسا
کربلا رہتے ہوئے میں نے یہ دعا کی ہے
جیویں صغری نوں گئے مار بھرا دے صدمے
صغری وانگوں نہ کوئی ویر دے انج راہ ویکھے
صدقہ اکبر دا ریہون بھینڑاں دے بھرا جیوندے
کربلا ریہندیاں میں ایہو ای دعا کیتی
کربلا سے جو ہوئی گھر کی طرف تیاری
کہہ کے یہ شکر کے آنسو ہوئے اس دم جاری
مقصد شہ بھی رہے یاد اور عزاداری
کربلا سے یہی آتے ہوئے دعا کی ہے
مجھ گنہگار کا اب ایسا ہو کردار کہیں
ہوں عمل ایسے کہ سب دیکھ کے زوار کہیں
اٹھو شبیر کا آتا ہے عزادار کہیں
کربلا رہتے ہوئے میں نے یہ دعا کی ہے
ہے سکینہ و اسد بالی سکینہ کی قسم
غم میں شبیر کے ہم جتنا بھی روئیں ہے وہ کم
ایسے ماتم کریں کہ نکلے ہمارا وہیں دم
کربلا سے یہی آتے ہوئے دعا کی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.