Aal E Nabi Pe Kaisi Qayamat Yeh Ho Gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Bilawal Ali Hussaini
آل نبی پہ کیسی قیامت یہ ہو گئی
بیٹے کے غم میں باپ کی بینائی کھو گئی
لاشہ جوان بیٹے کا کاندھوں پہ باپ کے
کیوں آسماں گرا نہ زمیں بانجھ ہو گئی
اکبر تمہاری یاد میں جب تھک گئی صغری
آخر نشان پاؤں پہ منہ رکھ کے سو گئی
لیلی پکڑ کے کوکھ یہ چلاتی ہے اکبر
ماں لٹ گئی کمائی بیاباں میں کھو گئی
ذبح عظیم بن گئی شبیر کی حکمت
سفیانیت کو پاؤں سے سر تک ڈبو گئی
اکبر کو برچھی مار کر ظالم نے دی صدا
کہہ دے کوئی حسین سے قربانی ہو گئی
اکبر کی اذاں سارے عزاداروں کے ہاتف
کہہ دو بلاول ان کے گناہوں کو دھو گئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.