Ya Syeda Ya Fatima Ya Razia Salam Ya Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Joan Rizvi
یا سیدہ یا فاطمہ یا راضیہ سلام یا زہرا
کب ملی ہے یہ کسی کو بھی فضیلت بی بی
حجتوں کیلئے بس آپ ہیں حجت بی بی
آپ ہیں حیدر کرار کی طاقت بی بی
راز کبریا مرکز کسا
مادر حسین بنت مصطفی
آپ کی ردا میں مصطفی کی ہے شفا
کہہ رہی ہے یہ زمانے سے حدیث قدسی
کچھ نہیں ہوتا اگر آپ نہ ہوتیں بی بی
خود خدا کہتا ہے نا ہوتے محمد نا علی
آپ کے لئے خلق ہم ہوئے
آپ کے سبب دور غم ہوئے
بس غم حسین کی خاطر ہمیں چنا
آپ وہ بیٹی ہیں جو باپ کی ماں کہلائے
آپ کی بات خدا سے بھی نہ ٹالی جائے
آپ کے کہنے پہ عباس زمیں پر آئے
محور وفا آپ کی دعا
پنجہء علم پرچم عزا
ہر علم سے آ رہی ہے بس یہی صدا
جان لے سارا جہاں کون ہیں کیا ہیں زہرا
اس سے ناراض ہے رب جس سے خفا ہیں زہرا
مرضیاں چلتی ہیں جس کی وہ رضا ہیں زہرا
ان سے دشمنی رب سے دشمنی
بغض جو رکھے ہے وہ لعنتی
سرخرو وہی ہے جس نے دل سے کہہ دیا
سخت احسان فراموش ہو غدار ہو تم
حق نہیں تم کو مسلمان پکارا جائے
امتی ہو کے محمد کے گنہگار ہو تم
صرف اللہ کی لعنت کے ہی حقدار ہو تم
جس نے بی بی کو رلایا ہے ہو اس پر لعنت بیشمار
جس نے دروازہ گرایا ہے ہو اس پر لعنت بیشمار
آگ اس در پہ جو لایا ہے ہو اس پر لعنت بیشمار
جس نے جھٹلایا ولایت کو ہو اس پر لعنت بیشمار
آل احمد کا جو قاتل ہے ہو اس پر لعنت بیشمار
جس نے حیدر کو ستایا ہے ہو اس پر لعنت بیشمار
جس نے تحریر کو پھاڑا ہے ہو اس پر لعنت بیشمار
جس نے شہزادی کو مارا ہے ہو اس پر لعنت بیشمار
جس نے تڑپایا نبوت کو ہو اس پر لعنت بیشمار
جو ستمگاروں میں شامل ہے ہو اس پر لعنت بیشمار
جب وہ دروازہ گرا بی بی نے کیا کیا دیکھا
پسلیاں ٹوٹ گئیں پہلو شکستہ دیکھا
اپنے محسن کی رواں سانسوں کو رکتا دیکھا
ہاتھ جل گئے خون بھی بہا
ظلم آپ نے کیا نہیں سہا
ہاں مگر علی سے جا کے کچھ نہیں کہا
ایسے امت نے دیا باپ کا پرسہ بی بی
جس نے جس طرح سے بھی چاہا رلایا بی بی
ایک ظالم نے طمانچہ بھی لگایا بی بی
رو رہے ہیں ہم ہائے وہ ستم
آپ کو ملے صرف غم ہی غم
ہے حسینیوں کے لب پہ بس یہی صدا
کربلا والوں پہ جتنے بھی ستم ڈھائے گئے
جون و ذیشان بھی روتے ہیں یہ غربت سن کے
وا مصیبتا وا مصیبتا
سیدہ آپ پہ تنہا وہ مدینے میں ہوئے
ہائے سیدہ ہائے فاطمہ
آپ کو سلام کر رہی ہے کربلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.