Karb O Bala Ki Basti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Laiq Raza
کرب و بلا کی بستی
ہے یہ عطا کی بستی
حسین مولا نے یوں بسائی زمیں پہ کرب و بلا کی بستی
طواف کرنے کو روز آئے فلک سے عرش علا کی بستی
جو راز تم کو بتا رہا ہوں یہ راز موسی کو بھی بتاؤ
ادھر ادھر نہ کہیں پہ بھٹکو یہاں وہاں نہ کہیں پہ جاؤ
خدا سے ملنے کی آرزو ہو تو کربلا کے نگر میں آؤ
خدا کے بندوں قسم خدا کی فقط یہی ہے خدا کی بستی
حسین جب سے بسے یہاں پر تبھی سے سرور یہیں بسے ہیں
جو لامکاں کے مکیں تھے حیدر سنا ہے آکر یہیں بسے ہیں
بتول کا بھی یہی ہے مسکن جناب شبر یہیں بسے ہیں
درود والے سبھی یہیں ہیں بسی ہے پھر سے کساء کی بستی
وفاؤں کی گر تڑپ ہے دل میں وفا کے شاہ سے وفا نبھاؤ
بتول کی ہے صدا مسلسل علم اٹھاؤ مراد پاؤ
علم ہے اہل وفا کا کعبہ یہیں پہ سجدے میں سر جھکاؤ
علم سخی کا جہاں جہاں ہے وہیں وہیں ہے وفا کی بستی
حسین حیدر کا بھرم ہے، حسین کا غم، نجات غم ہے
حسین کے دم سے دم میں دم ہے، حسین والا کسی سے کم ہے
حسین کا لوح پر قلم ہے، حسین کا عرش پر قدم ہے
حسین ہی کا نگر ارم ہے، حسین کی کربلا کرم ہے
تمام عالم کی سجدہ گاہ ہے ملی ہے اس خاک کو یہ زینت
زمانے بھر میں شفا یہ بانٹے بدل دی مٹی کی اس نے طینت
اسی کا دنیا پہ فیض ہے کہ بچی رسالت رہی ولایت
خدا کو جس نے خدا کیا ہے عجیب ہے یہ عطا کی بستی
وہ ایک نوشاہ جو بیوہ ماں نے بڑے ہی نازوں سے تھا سجایا
کیا ہے پامال اسکو زندہ یوں اس پہ امت نے ظلم ڈھایا
نجانے ٹکڑے چنے ہیں کیسے حسین گٹھڑی میں کیسے لایا
ملا ہے خاک شفا میں سہرا لہو لہو ہے حنا کی بستی
نبی کی عترت پہ کربلا میں یہ کیسی آئی ہے شام بھاری
جلا کے خیمے ستمگروں نے ردا کے سر سے ردا اتاری
سجا کے خاک شفا کی چادر بتول زادی یہ رو پکاری
کوئی تو عباس کو بتائے اجڑ گئی ہے ردا کی بستی
وہ چودہ صدیوں سے جس کے گھر پہ کیے ہوئے ہیں قضا نے سائے
جو کرب اس پہ گزر رہا ہے بیاں میں بہلول کیسے لائے
جناب قائم کا ہے جو نوحہ لئیق کیسے کوئی سنائے
وہ جس کی آنکھوں سے خون بن کے برس رہی ہے عزا کی بستی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.