Karbala Jaunga Main
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
دل کی ٹھنڈک بھی ہے آنکھ کا ہے وضو
اذن غازی جب ملے گا یہ شرف پاؤں گا میں
ایک دن ایک دن ایک دن آئے گا ایسا کربلا جاؤں گا میں
بین الحرمین جا کر روؤں گا میں زار زار
اک طرف غازی کا روضہ اک طرف شہ کا مزار
اپنی آنکھوں میں وہ منظر بھر کے لے آؤں گا میں
چاہے مجھ کو ساتھ روٹی کے نمک کھانا پڑے
طے ہر اک عالم میں ہوں گے عشق کے یہ راستے
خواب جو دیکھا ہے تو تعبیر بھی پاؤں گا میں
یاد کر کے کربلا والوں کے بچوں کی وہ پیاس
میں لگاتا تھا سبیلیں اپنے گھر کے آس پاس
اب سبیلیں علقمہ پر جا کے لگواؤں گا میں
گھر سے لے کر جا رہا ہوں دل میں بس اس آس کو
جس گھڑی دیکھوں گا جا کر روضہ عباس کو
تربت عباس غازی سے لپٹ جاؤں گا میں
جب مقام اکبر مہرو نظر آ جائے گا
غم علی اکبر کے سینے کا مجھے رلوائے گا
ماتم اکبر کروں گا اشک برساؤں گا میں
جب مقام اصغر بے شیر آئے گا نظر
میں بہت گریہ کروں گا اپنے دل کو تھام کر
نذر اصغر کی وہاں شربت پہ دلواؤں گا میں
ہر عزادار حسین ابن علی کی ہے دعا
جو رقم نوحے میں کردی آپ نے ظل رضا
جب کرم زہرا کریں گی تب سکوں پاؤں گا میں
عشق میں غازی کے میرے دل نے کھائی ہے قسم
میں کف عباس پر جا کر اٹھاؤں گا علم
نوحہ پڑھ کر روؤں گا اور سب کو رلواؤں گا میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.