Aakhri namaz
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Shahid Baltistani
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
یوں آخری حسین نے سجدہ ادا کیا
جلتی ہوئی زمیں کو معلی بنا دیا
لاش جواں تھی سامنے ابنِ بتول کے
سینے سے جو ہٹا نہیں اکبر کے بعد سے
وہ ہاتھ کانپتا ہوا تکبیر کو اٹھا
یوں آخری حسین نے۔۔۔
تکبیر سن کے لاشہء اکبر تڑپ گیا
تھرا رہے تھے ضعف سے مولا کے دست و پا
زخموں سے شہ کے آتی تھی الحمد کی صدا
یوں آخری حسین نے۔۔۔
تھی غربت حسین پر نبیوں کی بھی نظر
ٹوٹی کمر تھی غم میں عملدار کے مگر
تھا حالت قیام میں زہرا کا لاڈلا
یوں آخری حسین نے۔۔۔
روتے تھے اس خیال سے مولا قیام میں
نا محرموں کی بھیڑ میں دربار شام میں
زینب کھڑی رہے گی بھلا کیسے بے ردا
یوں آخری حسین نے۔۔۔
یاد آ گیا رکوع میں بیمار کا سفر
زینب کی بے ردائی کے غم میں جھکائے سر
دربار تک رکوع میں سجاد جاے گا
یوں آخری حسین نے۔۔۔
مسجد میں رہ گیا تھا جو ایک سجدۂ علی
مقتل میں ابن زہرا نے وہ سجدہ آخری
فزت و رب کعبہ کی تاریخ میں کیا
یوں آخری حسین نے۔۔۔
آی جو آسمان سے آواز ارجعی
زینب کے سر سے چادر تطہیر گر گیء
سجدے میں سر تھا شاہ کا خنجر گلے پہ تھا
یوں آخری حسین نے۔۔۔
خنجر جو بوسہ گاہ نبی پر ہوا رواں
منظر وہ کیسے میر تکلم کرے بیاں
کربوبلا میں چلنے لگی سرخ آندھیاں
لاشے کے گرد پھرتی تھی اک برقع پوش ماں
کہتی تھی مصطفیٰ کے نواسے کو چھوڑ دے
اے شمر تین روز کے پیاسے کو چھوڑ دے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.