Meesam faraz e daar se ailan kar gaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Haider Rizvi
سنو سنو سنو سنو زمانے والو سنو
میثم فراز دار سے اعلان کر گیا
حق کہنے سے جو ڈر گیا سمجھو وہ مر گیا
میداں میں سرسراتی ہوئی بولی ذوالفقار
جس نے بھی سر اٹھایا سمجھ لو وہ سر گیا
تلوار مرتضی کی بڑے جوش میں ہے آج
جبریل پر سمیٹ لو ورنہ یہ پر گیا
حکم خدا سے اترا جو تارا علی کے گھر
سارے منافقین کا چہرہ اتر گیا
لعنت نے اس کا پیچھا نہیں چھوڑا حشر تک
بغض ابوتراب کا مارا جدھر گیا
جس دن سے مات موت کو دی ہے حسین نے
ہر باشعور ذہن سے مرنے کا ڈر گیا
یہ ماتم حسین نے بخشا ہے حوصلہ
پیش قضا بھی ماتمی سینہ سپر گیا
ظلم و ستم کے سارے ہی بہہ جائیں گے پہاڑ
گر صبر کا ہمارے سمندر بپھر گیا
خطبات بنت نہج بلاغہ کے فیض سے
میری سخنوری کا سراپا سنور گیا
ہم نے سنا تھا سہل نہیں ہے پل صراط
لیکن سہیل یاعلی کہہ کر گزر گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.