Maula Bulaye Ga Mera Maula Bulaye Ga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Sajjad Ashraf Taqvi
مولا بلائے گا مرا مولا بلائے گا
مجھ کو دیار عشق کا زائر بنائے گا
بڑھتا رہوں گا کہتا ہوا میں علی علی
رہ کھلتی جائے گی جو قدم بڑھتا جائے گا
تسبیح اشک ہوگی اذاں سنتے ہی شروع
اکبر کا نام سن کے عجب جوش آئے گا
آیا جو خم کمر میں تھکن سے کہیں مرے
نام حبیب لوں گا تو خم منہ کی کھائے گا
ذکر چراغ خیمہ سرور کروں گا میں
آکر فلک سے چاند بھی رستہ دکھائے گا
نوحہ کریں گے ارض و سما میرے ساتھ ساتھ
دل دشت جاں میں فرش عزا یوں بچھائے گا
نکلے گی پھر کلیم زیارت کی بھی سبیل
نام حسین لے کے جو آنسو بہائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.