Chehlum Hai Karbala Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Sajjad Ashraf Taqvi
چہلم ہے کربلا میں حرم لوٹ آئے ہیں
آنکھوں سے خوں رواں ہے سروں کو جھکائے ہیں
کہرام ایک گنج شہیداں میں ہے بپا
عابد نے بیبیوں کو مقاتل سنائے ہیں
چھوٹا سا کیوں ہے مرقد عباس باوفا
مولا پہ اس سوال نے کیا حشر ڈھائے ہیں
بابا کی لاڈلی کا بھی نوحہ لبوں پہ ہے
کیسے کہیں بہن کو کہاں چھوڑ آئے ہیں
بھائی سے کر رہی ہے بیاں غمزدہ بہن
جو قید و بے ردائی کے صدمے اٹھائے ہیں
سب اپنے وارثوں کے سروں پر ہیں نوحہ گر
شہدا کے سر جو ساتھ میں سجاد لائے ہیں
نوحہ عطا ہوا ہے جو چہلم کے روز کا
سجاد اور کلیم نے آنسو بہائے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.