Ali Se Poochna Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
صدا دیتی تھی یہ زہرا، علی سے پوچھنا بابا
گرا جب مجھ پہ دروازہ گزرتے جاتے تھے اعدا علی سے پوچھنا بابا
مدینے کا رویہ یوں تمہارے بعد بدلا ہے
میں زہرا ہوں نبی زادی مجھے یہ کہنا پڑتا ہے
یہ مستورات یثرب کی ادب کرتی نہیں میرا
میں بیٹی ہوں سو بابا کی طبیعت کو سمجھتی ہوں
طمانچہ کس نے مارا ہے بتانے سے جھجھکتی ہوں
ہوا کس طرح سے نیلا تیری بیٹی کا یہ چہرہ
ستمگر جس گھڑی آیا میرے کانوں میں گوہر تھے
اٹھایا ہاتھ جب مجھ پر تو بابا میرے کانوں سے
میرے رخسار میں آکر ہوا پیوست وہ بندہ
میرا اک ہاتھ تو رہتا ہے بابا زخمی پہلو پر
مجھے مارا گیا ہے تازیانہ دوجے بازو پر
بڑی مشکل سے ہوتا ہے تیری بیٹی سے اب سجدہ
نہ دن کو چین پاتا ہے نہ وہ راتوں کو سوتا ہے
مرے رستے میں گرنے پر حسن چھپ چھپ کے روتا ہے
میرے بیٹا نہیں اس دن سے میرے سامنے آیا
مجھے دربار کی پیشی نے اس درجہ تھا تڑپایا
کوئی اٹھاراں برسوں کا جنازہ جیسے ہو آیا
کیا ہے کس طرح میں نے سفر دربار کا بابا
پدر کی قبر پہ بی بی نے اکبر رو کے فرمایا
میں زہرا ہو کے بھی نامحرموں میں آگئی بابا
علی کو کیسے قنفذ سے تری زہرا نے چھڑوایا
تمہیں معلوم ہے شبیر کو نازوں سے ہے پالا
اسے سینے لگانے سے بھی اب عاجز ہوئی زہرا
میرا بازو شکستہ ہے لگا تھا اس طرح درہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.