Do Shehzaday Hain Aun O Muhammad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Sabih Hasan Zaidi
دو شہزادے ہیں عون و محمد کرب و بلا میں مارے گئے
زینب کے دونوں بیٹے تو شبیر کی خاطر پالے گئے
ہے ماں کی حسرت مقتل میں جعفر کی امانت چھا جائے
پھر شہ کے ہاتھوں نانا کے ننھے سے عمامے باندھے گئے
خیمے میں سر جب آئے تو ہر اک کی ماں نے گریہ کیا
لیکن نہ ان کو رویا کوئی جب ننھے دو سر لائے گئے
جعفر کی صورت میں بچے رن میں کرتے ہیں حق بھی ادا
ماں تکتی رہی گھوڑے لاشوں پہ جیسے ہی دوڑائے گئے
سرور کی ضعیفی ایسی کہ چلتے چلتے رک جاتے ہیں
یہ جانے رب کن ہاتھوں سے بچوں کے لاشے لائے گئے
اک ماں کی ممتا جاگ اٹھی جب دیکھے مصلے حجرے میں
دکھیاری ماں بولے کس سے کیوں آل نبی تڑپائے گئے
یا رب نے ام مصائب کے صدقے میں حسن کو ایسی دی
وہ گویائی سب روئے جب اشعار نوحہ سنائے گئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.