Chalte Chalte
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Mesum Abbas
میں سوئے کربلا جا رہا تھا پڑھتا صل علی چلتے چلتے
پی رہا تھا مودت کے ساغر آ رہا تھا مزہ چلتے چلتے
شاہ کرب و بلا کی زیارت کرنے نکلا تھا میں اپنے گھر سے
جو قضا ہو گئیں تھیں نمازیں ہو گئیں وہ ادا چلتے چلتے
کچھ قدم حر بڑھا شہ کی جانب کچھ قدم شہ بڑھے حر کی جانب
بخش دی چند لمحوں میں شہ نے حر کی ساری خطا چلتے چلتے
بغض حیدر تھا سینے میں جس کے وہ طواف حرم کر رہا تھا
آئی تقدیر چکر میں ایسی سیدھا دوزخ گیا چلتے چلتے
شاہ کونین زینب کے بھائی تم نے توحید ایسے بچائی
ڈھونڈنے نکلا جو بھی خدا کو آگیا کربلا چلتے چلتے
اے یزید اب تجھے قید کرنے طوق و زنجیر بیڑی اٹھائے
دیکھ شیر الہی کا بیٹا شام تک آگیا چلتے چلتے
ہو رہی تھی دھمک اس بلا کی رک گئیں سانسیں اہل جفا کی
کر کے دھک دھک ولائی کے دل نے ایسا ماتم کیا چلتے چلتے
فخر سے بولے گوہر سے میثم ہر گھڑی ہر نفس دم ہمہ دم
جھوم اٹھے گی ساری خدائی وہ کریں گے ثنا چلتے چلتے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.