Jahan Mein Subh O Masa Ya Hussain Hota Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi
جہاں میں صبح و مسا یا حسین ہوتا ہے
خدا کی طرح ہر اک جاء حسین ہوتا ہے
میں ذوالجناح کا لیتا ہوں جس گھڑی بوسہ
میری نگاہ میں میرا حسین ہوتا ہے
جبین خلد بریں پر لکھا ہے یہ مصرعہ
علی ہو باپ تو بیٹا حسین ہوتا ہے
ہزار سجدے کرے کوئی اپنی کوشش سے
حسین بن نہیں سکتا حسین ہوتا ہے
وہ جس کی لا سے بچے لا الہ الا اللہ
میرے عقیدے میں ایسا حسین ہوتا ہے
نہا کے اپنے پسینے میں ماتمی بولے
سروں پہ دھوپ میں سایہ حسین ہوتا ہے
بہن کو شکریہ کہنے وسیم شام کی سمت
ہر ایک شام روانہ حسین ہوتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.