Aaj shaam tak
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Farhan Ali Waris
صبح عاشور بعد اذاں
کربلا کر رہی ہے فغاں
خیموں میں صرف ہوگا دھواں آج شام تک
گھٹ جائے گی یہ عمر رواں آج شام تک
خیموں میں صرف...
کیسی سجی ہے بارگاہِ شیر ذوالجلال
اکبر سا نوجواں کوئی قاسم سا خوش جمال
عباس سر سے تابہ قدم حیدری جلال
دیکھے سوے قیام کسی میں نہیں مجال
لیکن جیے گا کوئی کہاں آج شام تک
خیموں میں صرف...
بچوں میں کہ رہی ہے سکینہ خوشی خوشی
دو اک پہر کی بات ہے اپنی یہ تشنگی
بھاری ہے لشکروں پہ ہر اک فرد ہاشمی
قایم رہے خدا میرے عمو کی زندگی
ہوجائے نگے وطن کو رواں آج شام تک
خیموں میں صرف...
رکھے نماز پڑھکے مصلے لپیٹ کر
لو اہلِ شر کے سامنے جا پہنچے پر جگر
لگتا نہیں ہے زیست کی ہے آخری سحر
یہ جوش یہ خروش یہ رونق تو ہے مگر
ہر سمت ہوگی آہ و فغاں آج شام تک
خیموں میں صرف...
اکبر کھڑے ہیں الٹے ہوےَ اپنی آستیں
دن ڈھل رہا ہے چھپنے لگے ہیں رخ حسیں
زینب کو ہو چلا ہے اسیری کا اب یقیں
لو وقت عصر آگیا شبیر بھی نہیں
بدلےگا بار بار سماں آج شام تک
خیموں میں صرف...
اصحاب و اقربا میں نہ باقی کوئی رہا
خیمے میں آے روتے ہوئے شاہ کربلا
بوسہ گلے پہ بھائی کے زینب نے جب لیا
بازو بہن کا چوم کے شبیر نے کہا
ہونگے یہاں رسن کے نشاں آج شام تک
خیموں میں صرف...
غش میں پڑے ہیں عابد بیمار فرش پر
تیمار دار دوڑ رہے ہیں ادھر اُدھر
کھونا ہے کیا دبیر کسی کو نہیں خبر
اعدا اٹھاینگے انہیں بستر گھسیٹ کر
گردن میں ہوگا طوق گراں آج شام تک
خیموں میں صرف...
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.