Har azadar ko zawar banaya jaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Master Ali Zamin
ہر عزادار کو زوار بنایا جائے
کربلا میں مجھے ہر بار بلایا جائے
وہ جو کہتا ہے علی آنے سے باطل ہے نماز
اس کا شجرہ بھی زمانے کو دکھایا جائے
مجھ کو عادت ہے جلوسوں میں علم چھونے کی
میری تربت پہ علم پاک لگایا جائے
چھوڑ کے کیسے میں ماتم کو مصلے پہ جھکوں
مجھ کو ملا کے نہ فتووں سے ڈرایا جائے
باب حکمت سے خرد پا کے بھی حسرت ہے یہی
مجھ کو بہلول سا دیوانہ بنایا جائے
جس کو دنیا کے طبیبوں سے نہیں ملتی شفا
جا کے فطرس کے مسیحا کو دکھایا جائے
حشر میں ہاتھ میں غازی کا علم لے کے چلوں
مجھ کو بس ماتمی حلقے سے اٹھایا جائے
میری رگ رگ ہے غدیری مجھے فتوے نہ سنا
بس ولایت کا سبق مجھ کو سنایا جائے
ایک حسرت ہے میرے ہاتھوں سے محشر میں بتول
مجرم فاطمہ زہرا کو جلایا جائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.