Jo Sab Ko De Shifa Usay Beemar Kyun Likhun
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
جو سب کو دے شفا اسے بیمار کیوں لکھوں
زنداں شکن جری کو گرفتار کیوں لکھوں
جس کی جبیں سے پائی ہے سجدوں نے آبرو
اس کے حریص منصب و دستار کیوں لکھوں
نسخہ شفا کے جس سے مسیحا طلب کریں
اس کو بھلا میں صاحب آزار کیوں لکھوں
وہ حسن تھا کہ جس کا خریدار تھا خدا
پھر قصہ زلیخا و بازار کیوں لکھوں
یہ قید و بند تو ہے وراثت امام کی
وہ کس لیے گئے پس دیوار کیوں لکھوں
وہ جس سے زخم ہوتے ہوں تازہ امام کے
میں ذکر شام قصہ دربار کیوں لکھوں
میرے قلم پہ قرض ہے مدحت امام کی
ہے ذکر نور تذکرہ نار کیوں لکھوں
جب ان کے جد کو کہتی ہے دنیا ابوتراب
منکر کو ان کے ریت کی دیوار کیوں لکھوں
جن کے لیے کمائی کا ذریعہ ہوں مجلسیں
مولا کا اپنے ان کو عزادار کیوں لکھوں
ہم نام مرتضی ہیں لقب ساجدین ہے
ان کو نحیف و بیکس و لاچار کیوں لکھوں
ریحان ان کی شان میں لکھوں تمام عمر
اشعار ان کی شان میں دو چار کیوں لکھوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.