Kitab e Azm o Shujaat Hain Syed Sajjad
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
کتاب عزم و شجاعت ہیں سید سجاد
خدائے صبر کی آیت ہیں سید سجاد
وہ جس کے سجدوں کو سجدہ نماز کرتی ہے
وقار شان عبادت ہیں سید سجاد
نحیف کاندھوں پہ کرب و بلا سے شام تلک
اٹھائے بار امامت ہیں سید سجاد
بہار یہ ابوطالب کے گھر میں چوتھی ہے
نبی کے دیں کی علامت ہیں سید سجاد
پس حسین جو اسلام کا محافظ تھا
حسین کی وہ ریاضت ہیں سید سجاد
بچیں گے حشر میں کس طرح قاتلان حسین
گواہ روز قیامت ہیں سید سجاد
جو اپنے بھائی کے قاتل کی میزبانی کرے
وہ منتہائے شرافت ہیں سید سجاد
یہ طوق و بیڑی پہننا تو مرضیء رب ہے
علی کی ورنہ جلالت ہیں سید سجاد
حسن حسین کی جس ماں نے تربیت کی تھی
اسی کے علم کی محنت ہیں سید سجاد
ریحان اعظمی جو کام حشر میں دے گی
ہمارے پاس وہ دولت ہیں سید سجاد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.