Hussain zulmaton mein gohar tabinda hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
حسین ظلمتوں میں گوہر تابندہ ہے
کہ جس کے ہونے سے انسانیت پائندہ ہے
سوار دوش رسالت کے سر نے نیزہ پر
قرآں سنا کے دکھایا شہید زندہ ہے
نہ پہنچا پانی نہ لاشہ بھی جائے خیموں میں
کنیز زادہ تیری بیٹی سے شرمندہ ہے
ستارے ماند ہیں ماتم فضائیں کرتی ہیں
غم حسین میں مغموم ہر پرندہ ہے
اداس روضہ نبی روتا ہے دل صغری کا
شہید تیری شبیہ ہو گئی کہ زندہ ہے
جو سر برہنہ نظر آئی غازی کو زینب
یہ سر نے گر کے بتایا شہید زندہ ہے
نہ ترس بچوں پہ نہ پاس کلمہ والوں کا
سپاہ شمر میں نجفی ہر اک درندہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.