Aah ya hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Irfan Haider
بیان کرتا ہوں میں وقتِ عصر کا منظر
تھا ایک خشک گلا اور شمر کا خنجر
میان خنجر و سر تھی حسین کی مادر
جو دے رہی تھی صدا بے خطا ہے میرا پسر
کہاں یہ نرم گلا اور کہاں یہ کند چھری
ہے تین روز کا پیاسا حسین ابنِ علی
ایک سید کو پردیسی کو
مہماں بنا کر لوٹ لیا
دشت میں گونج اٹھا
زہرا کا نوحہ
آہ یا حسین
نہ مارو نہ مارو
میں ماں ہوں بتا میں کیسے
دیکھوں یہ درد کا منظر
سوکھا ہے گلا پیاسے کا
تو روک لے اپنا خنجر
خدا کے لیے
اسے چھوڑ دے
یہ میری ساری دنیا ہے
دشت میں گونج اٹھا
زہرا کا نوحہ
آہ یا حسین
نہ مارو۔۔۔
عباس جری کے بازو
کاٹے گئے رن میں ہائے
ایک دن میں میرے بچے نے
کیا کیا نہ زخم اٹھائے
خدا کے لئے
اسے چھوڑ دے
عباس کے بعد یہ تنہا ہے
دشت میں گونج اٹھا
زہرا کا نوحہ
آہ یا حسین
نہ مارو۔۔۔
اللہ رے جس دم اکبر
گھوڑے سے زمیں پر آیا
شبیر کو اس صدمے نے
گھٹنوں کے بل چلوایا
خدا کے لیے
اسے چھوڑ دے
ہمشکل نبی کا بابا ہے
دشت میں گونج اٹھا
زہرا کا نوحہ
آہ یا حسین
نہ مارو۔۔۔
ارمان دل شبر کے
یوں کربوبلا میں بکھرے
چنتا رہا مقتل میں یہ
قاسم کے بدن کے ٹکڑے
خدا کے لئے
اسے چھوڑ دے
یہ لاشہ ڈھونڈ کے لایا ہے
دشت میں گونج اٹھا
زہرا کا نوحہ
آہ یا حسین
نہ مارو۔۔۔
سینے پہ لہو اکبر کا
چہرے پہ لہو اصغر کا
شانوں پہ لہو لشکر کا
کیا حال ہوا سرور کا
خدا کے لئے
اسے چھوڑ دے
یہ تیرے نبی کا نواسہ ہے
دشت میں گونج اٹھا
زہرا کا نوحہ
آہ یا حسین
نہ مارو۔۔۔
حر جون و حبیب اور مسلم
مارے گئے رن میں پیاسے
لایا ہے اٹھا کر تنہا
مقتل سے سبھی کے لاشے
خدا کے لیے
اسے چھوڑ دے
کیوں اتنا اسے تڑپایا ہے
دشت میں گونج اٹھا زہرا کا نوحہ
آہ یا حسین
نہ مارو۔۔۔
عرفان عزا کا اختر
چمکے گا تو سب دیکھیں گے
ہر ضرب پہ یہ ظالم سے
میں کہتی رہی رو رو کے
خدا کے لیے
اسے چھوڑ دے
یہ اہل عزا کا قبلہ ہے
دشت میں گونج اٹھا
زہرا کا نوحہ
آہ یا حسین
نہ مارو۔۔۔
حسین بیکفن حسین بے خطا
شہید کربلا بنائے لا الہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.