Isiyan Nahi Yeh Matam Karte Rahe Hain Sare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Hasan Sadiq
عصیاں نہیں یہ ماتم کرتے رہے ہیں سارے
اس فرض میں شامل ہیں اللہ کے نبی پیارے
روتا فرات بھی ہے بچوں کی تشنگی پر
پانی اسے پیتے ہیں عباس کو کنارے
میں دیکھوں کس طرح سے کرتے نہیں ہو ماتم
کڑیل جواں کا لاشہ ہو سامنے تمہارے
بے گور و بے کفن ہوں کنبے تیرے کی لاشیں
خیمے جلا کے تیرے کوئی چادریں اتارے
پابند رسیوں میں زہرا کی بیٹیاں تھیں
ہم کیوں نہ سر کو پیٹیں عابد کو کوڑے مارے
احساں حسین کا ہے ذبح عظیم بن کر
قربان کر کے اپنے ہیں بچا لیے تمہارے
نجفی حسینی ماتم مومن کی عبادت ہے
کرتی ہیں حور و غلماں کرتے ہیں چاند تارے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.