Apne Baba Ki Lash Par Ro Ro Bain Karti Hai Sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Danish Ali
اپنے بابا کی لاش پر رو رو بین کرتی ہے سکینہ
ہائے اپنے دکھ درد سناتی ہے سکینہ
لاش بے سر کو جو سینے سے لگایا بابا
شمر نے مجھ کو طمانچوں سے جگایا بابا
کون سنتا بھلا روداد میری غربت کی
ڈھونڈتے ڈھونڈتے تجھ کو جو نہر تک پہنچی
میں نے چاچا کو ہر زخم دکھایا بابا
جب دعا دیتی تھی سیدانیاں بڑھ بڑھ کے اسے
تب ہو اصل میں احساس یتیمی کا مجھے
حر کی زوجہ نے ہمیں پانی پلایا بابا
جب تیری لاش پہ اے بابا شقی لائے مجھے
اس گھڑی شام غریباں میں لحد سے آکے
دادی زہرا نے مجھے سینے لگایا بابا
بڑا احسان کیا بابا چھڑا کر اس نے
اپنی آغوش میں اصغر سا چھپا کر اس نے
شمر کے ظلم سے عابد نے بچایا بابا
اب بھی قاسم در زنداں سے صدا آتی ہے
جیسے کہتی ہے یتیمہ یہ بریدہ سر سے
آپ کے بعد بڑا مجھ کو رلایا بابا
چھن گیا مجھ سے وطن میرا سہارے بھی میرے
لوٹ لی سر سے ردا کانوں سے گوہر چھینے
جل گئے خیمے تو پھر قیدی بنایا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.